BBC Urdu TV

بڑھتے ہوئے معاشی مسائل نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

بڑھتے ہوئے معاشی مسائل نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

حکومت سالانہ بجٹ میں زبانی کلامی نہیں عوام کوحقیقی ریلیف ریلیف فراہم کرے:چیئرمین
ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کیلئے ضروری ہے کہ قوم کی حالت زار پر توجہ دی جائے:گفتگو

حکومت کو ہوا میں تیر چلانے کی بجائے زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا:اظہار خیال

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی لاتے ہوئے توانائی بحران کا خاتمہ نہ کیا گیا تو مسائل مزیدبڑھ جائیں گے

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ بڑھتے ہوئے معاشی مسائل نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے،حکومتی دعوؤں اور وعدوں کے باوجود اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھتی جارہی ہیں اور اب تو قوم کی قوت خرید بھی جواب دیتی جارہی ہے،حکومت سالانہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے تا کہ میں زندہ رہنے کا حوصلہ بڑھ سکے اگر سابقہ بجٹ کی طرح اس بار بھی لفظوں کا ہیر پھیر کرکے عوام کو درپیش مسائل بڑھانے کی کوشش کی گئی تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج مرتب ہوں گے کیونکہ لوگوں میں اب مزیدمسائل و پریشانیوں برداشت کرنے کی سکت باقی نہیں رہی،ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام کی موجود ہ حالت زار پر توجہ دی جائے کیونکہ عوامی خوشحالی کے بغیر ملک کسی طور بھی آگے نہیں بڑھ پائے گا۔ان خیالات کا اظہار سالانہ بجٹ اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف کیلئے ضروری ہے کہ بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی لاتے ہوئے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر 8سے 10گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے جہاں قوم کو پریشانی کا سامنا ہے وہاں انڈسٹری بھی بند ہوتی جارہی ہے۔انجینئر ندیم ممتازقریشی نے کہا کہ حکومت کو ہوا میں تیر چلانے کی بجائے زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا ورنہ مسائل اور پریشانیوں میں اضافے کا سلسلہ اسی طرح برقرار رہے گا۔

Exit mobile version