BBC Urdu TV

بچپن سے پچپن تک میں نے اپنے وطن میں دین

بچپن سے پچپن تک

بچپن سے پچپن تک میں نے اپنے وطن میں دین سے دور اخلاقیات سے عاری اور غیروں کی نوکری کرنے والے رہبروں کی قطاریں دیکھیں۔ بچپن سے پچپن تک میں نے اشرفیہ اور نوکرشاہی کی اولادوں کو کبھی بھی وطن عزیز کیساتھ کھڑا نہ پایا۔ بچپن سے پچپن تک میں نے اشرفیہ کی اولادوں کو بیرونِ ملک غلامی کی تعلیم و تربیت لیتے دیکھی لیکن حکمرانی یہاں کرتے دیکھی۔ واہ رے میرے پاکستانیوں کب بیدار ھوگے کب سمجھوگے یہ عیار بھی ہیں مکار بھی جھوٹے بھی ہیں کاذب بھی بس جان لو سب سے مقدم سب سے عزیز صرف اور صرف ہمارا وطن پاکستان ھے۔ آنکھیں کھلی رکھو دشمنانانِ پاکستان کے سہولتکاروں پر نظریں گاڑ دو تاکہ اسکی ہر منفی بری حرکت کو ناکام بنادیا جائے۔

جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Exit mobile version