BBC Urdu TV

بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے 3 افراد قتل

بچوں کی لڑائی کے دوران نوجوان نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ تحصیل برمل کے علاقے زیڑ غوژہ میں پیش آیا جہاں بچوں کی معمولی لڑائی بڑے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، نوجوان نے طعش میں آکر فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی زبیر وزیراور ابوبکر وزیر جبکہ ایک بھتیجا ہارون شامل ہیں، ملزم موقع سے فرار ہوگیا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Exit mobile version