بٹگرام ضلعی انتظامیہ کی بڑی کاروائی مضحر صحت گوشت برآمد کرکے ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا بٹگــــرام.!!
عبد الرحمن رحمانی نمائندہ خصوصی 105820
رمضان المبارک میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی کارروائی.!!
لاہور سے لایا گیا غیر معیاری،مضرصحت اور بدبوار گوشت پکڑا گیا.!
ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اختر رسول کی بڑی کاروائی رمضان المبارک کے مہینے میں لاہور سے منگوایا گیا بوسیدہ، خراب اور بد بودار گوشت تحویل میں لے کر موقع پر تلف کر کے ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا۔
خفیہ اطلاع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے بٹگرام بازار میں واقع مارکیٹ میں خفیہ گودام پر چھاپہ مارا۔ گودام میں وافر مقدار میں بوسیدہ، بد بودار اور خراب گوشت برامد کرلیا۔ ملزم خراب بوسیدہ گوشت کا قیمہ بنا کر کباب وغیرہ میں استعمال کرتے تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ گوشت لاہور سے منگوایا گیا اور بٹگرام میں اسکا قیمہ بناکر گھریلوی استعمال کیلئے بیچا جاتا تھا۔
ہیلتھ اور لائیو سٹاک ڈاکٹرز کے مطابق یہ گوشت زہریلا اور ناقابل استعمال ہے اور اسکا تلف کرانا ضروری تھا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے ملزم پر بھاری جرمانہ عائد کرکے جیل بھیج دیا۔
