بونیر میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس۔عبدالسلام آفریدی
شہدا کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ بونیر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 جوانوں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت و اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے درجات بلندی اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں اللہ تبارک و تعالی شہدا کی مغفرت فرمائے۔آمین
