ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کارروائی
بوسنیا جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ملزم یونان سپاوز کارڈ پر بوسنیا جا رہا تھا۔ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا سپاوز کارڈ جعلی نکلا۔ملزم محمد عزیر طارق کا تعلق جہلم سے ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 2500 یورو کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ کارڈ حاصل کیا۔ایجنٹ نے مذکورہ کارڈ کورئیر کمپنی کے ذریعے پاکستان بھیجا۔مذکورہ ایجنٹ سائپرس میں رہائش پزیر ہے۔گرفتار ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے کمپوزیٹ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔
