BBC Urdu TV

بنگلادیشی سپریم کورٹ سے جماعت اسلامی کے اہم رہنما کی سزائے موت کالعدم قرار، رہائی کا حکم۔

بنگلادیشی سپریم کورٹ سے جماعت اسلامی کے اہم رہنما کی سزائے موت کالعدم قرار، رہائی کا حکم۔

اظہر الاسلام 2012 سے قید میں تھے، انہیں گزشتہ سال حسینہ واجد حکومت کے دور میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

بنگلادیش(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما اظہرالاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر رہائی کاحکم دے دیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق عدالت نے سزائے موت کےقیدی اظہر الاسلام کو انسانیت کے خلاف جرم سے بری کردیا۔اظہر الاسلام 2012 سےقید میں تھے، انہیں گزشتہ سال حسینہ واجد حکومت کے دور میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق اظہرا الاسلام ان 6 سیاستدانوں میں سے ایک ہیں جنہیں حسینہ واجد حکومت کے دور حکومت میں سزائے موت سنائی گئی تھی، ان افراد میں سے جماعت اسلامی کے 4 اور بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ایک رہنما کو گزشتہ دور حکومت میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔اظہر الاسلام کے وکیل کے مطابق وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں اب تک سزائے موت نہیں دی گئی تھی، انہیں اسی وجہ سے انصاف ملا کیونکہ وہ اب تک زندہ ہیں۔

Exit mobile version