بلوچستان کے 14 اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم مکمل۔
سبی، نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی، اوستہ محمد، جعفرآباد، اور صحبت پور میں مہم کا آج تیسرا روز ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کا کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 14 اضلاع میں اختتام ہو گیا جبکہ 6 اضلاع میں مہم اب بھی جاری ہے۔ بلوچستان کے 6 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم اب بھی جاری ہے، بلوچستان کے 20 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 18 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ سبی، نصیرآ باد ،ڈیرہ بگٹی، اوستہ محمد ، جعفر آباد اور صحبت پور میں مہم کا آج تیسرا روز ہے۔ بلوچستان کے 6 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم ہیٹ ویو کی وجہ سے مؤخر کی گئی تھی جو اب 14 جون تک جاری رہے گی۔
