*بلوچستان کو تاجکستان سے پانی دینےکا دعویٰ کرنےوالے کراچی کو پانی کیوں نہیں دے سکے؟فیصل ندیم*
*زرداری مافیابلوچستان کے سادہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کے بجائے اپنی کارکردگی بیان کریں۔*
کراچی (رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر و این اے235کے امیدوار فیصل ندیم نے کہا ہے کہ زرداری مافیا کا دعویٰ ہے کہ وہ بلوچستان کو تاجکستان سے پانی لاکردیں گے ۔ زرداری صاحب بتائیں وہ کراچی حیدرآباد اور سندھ کے دیگر علاقوں کو پانی کہاں سے لا کر دیں گے ؟ سندھ کے پانی کیلئے ان کا پروگرام افریقہ سے پانی لانے کا ہے؟بلوچستان کے لوگوں کو سادہ اور بے وقوف بنانے کے بجائے اپنی کارکردگی بیان کریں ۔ 15سالوں سے کراچی میں حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی اپنے چئیرمین کو پانی بھی نہیں دے سکی۔کراچی و اندرون سندھ میں پیپلز پارٹی عوام کو کوئی سہولت فراہم نہ کرسکی ۔وہ بلوچستان کی عوام کو کیا سہولت دے گی۔ بلوچستان کے لوگوں کو دوبارہ ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔عوام ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگیں اپنے ووٹ کی عزت خود کریں ۔ تاکہ آنے والے دنوں میں وہ کرپٹ اور سیاسی درباری جو پچھلے دروازے سے پارلیمنٹ میں بیٹھنا چاہتے ہیں ۔ان کا راستہ روکا جاسکے ۔ اور پر امن سیاسی طور پر اپنے نمائندوں کو پارلیمنٹ میں بھیجیں ۔
