BBC Urdu TV

بلوچستان اورکے پی کے میں دہشت گردی سوچی سمجھی سازش ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

بلوچستان اورکے پی کے میں دہشت گردی سوچی سمجھی سازش ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

مستونگ حملے میں 5بچوں سمیت 9افراد کی ہلاکت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے:چیئرمین

گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک میں دہشت گردی کے 135واقعات اور 390افراد لقمہ اجل بن چکے:گفتگو
لمحہ فکریہ تویہ ہے کہ شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں کے باوجود وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہورہے ہیں
پاکستان میں بڑھتا ہوا سیاسی انتشار معیشت کی تباہی ساتھ امن و امان کو بھی خراب کررہا ہے،سیاستدان متحد ہوں
( )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے مستونگ میں سکول کے قریب دہشت گردی میں 5 بچوں سمیت 9 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں دہشت گردی کی وارداتیں سوچی سمجھی سازش کا شاخسانہ ہے،رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران کے پی کے میں دہشت گردی کے 141 اور بلوچستان میں 68 واقعات ہوچکے ہیں جن میں چینی انجینئر ز،سیکورٹی اہلکا روں سمیت عام شہریوں دہشت گردوں نے اپنے ظلم کا نشانہ بنایا،جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک میں دہشتگردی کے تقریباً 135 واقعات رونما ہوئے جن میں 390 کے قریب افراد لقمہ اجل بنے،پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وارداتیں تشویش ناک ہونے کے باوجود لمحہ فکریہ ہے کہ شرپسندوں عناصر کے خلاف کارروائیو ں کے باوجود ان میں کمی واقع نہیں ہورہی بلکہ مسلسل بڑھتی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو قلع قمع کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پوری پاکستانی قوم پاک فوج سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ کندھے کندھا ملا کر آگے بڑھے تاکہ حقیقی معنوں میں صفایا ہو۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتا ہوا سیاسی انتشار جہاں ملکی معیشت کی تباہی کا باعث بن رہا ہے وہاں امن و امان بھی داؤ پرلگا ہوا ہے،حکومت و اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ ملک و قوم کوآپسی اختلافات کی بھینٹ نہ چڑھائیں بلکہ متحد ہو کر ملکی ترقی و قومی خوشحالی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس کے بغیر ہماری کوئی شناخت اور وجود نہیں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
02-11-2024

Exit mobile version