BBC Urdu TV

بلدیہ دینہ میں چیف آفیسر میڈم گلشن نورین عید کے دن بھی عوامی خدمات کے لیے حاضر

گورنمنٹ آف پنجاب کے حکم کے مطابق قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے شکایات سیل قائم ۔بلدیہ دینہ میں چیف آفیسر میڈم گلشن نورین عید کے دن بھی عوامی خدمات کے لیے حاضر ۔دینہ شہر میں صفائی ستھرائی کا کام بھی قابل تعریف صحافیوں کا وزٹ ۔ویلڈن حکومت پنجاب۔دینہ(ملک ندیم عباس ) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ میڈم گلشن نورین کی زیر نگرانی دیگر عملہ بھی عید کے پہلے دن بلدیہ دینہ میں مصروف ڈیوٹی پایا گیا جن میں شامل شفاعت حسین ۔راشد محمود ۔خالد محمود طاہر ۔ولی عہد اور دیگر لوگ بھی شامل ہیں باقی باہر کا عملہ الگ باہر ہی موجود تھا جو قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کے لیے کام کر رہے ہیں لیکن بلدیہ کے اندر موجود عملہ جو کہ عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار دکھائی دے رہا تھا چیف آفیسر بلدیہ دینہ خود بھی اپنے آفس عوامی شکایات کے لیے موجود تھیں جبکہ بلدیہ دینہ کی جانب سے شہریوں سے بار بار التماس بھی کی گئی کہ قربانی کے جانوروں کی الائشیں کھلے عام ہرگز نہ پھینکیں بلکہ ویسٹ بیگز میں بند کرکے کوڑا دان میں ڈالیں یا عملہ صفائی کے حوالے کریں جبکہ ویسٹ بیگز کی مفت فراہمی کی گئی ہے اس کے علاوہ مساجد و عید گاہوں کی خصوصی صفائی ستھرائی عمل میں لائی گئی ہے اور کوڑا کرکٹ و الائشیں اٹھانے کے لیے ہمہ وقت ڈبل عملہ متحرک ہے میڈیا سروے کے مطابق دینہ شہر میں ایسا بہترین نظام پہلی بار دیکھنے میں آرہا ہے جس پر دینہ کی عوامی سماجی و مذہبی تنظیموں نے حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کردی ہے

Exit mobile version