بلدیاتی نمائندوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی شدید مذمت۔صفدر خان باغی
فنڈز کی عدم دستیابی کے خلاف بلدیاتی نمائندوں کا پر امن احتجاج آئینی اور جمہوری حق ہے۔رہنما مسلم لیگ ق کے پی
پشاور(نمائندہ فاطمہ جغفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخواہ کے سینئر رہنما، سابق ناظم و ڈسٹرکٹ کونسل ممبر صفدر خان نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا دارلخلافہ پشاور میں صوبائی اسمبلی ہاؤس کے سامنے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی فنڈز کی عدم دستیابی کے خلاف پر امن احتجاج پر پولیس انتظامیہ کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمّت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پشاور صوبائی اسمبلی کے سامنے بلدیاتی نمائندگان کو صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی اور بنیادی حقوق کے غاصبانہ روائع کے خلاف بلدیاتی نمائندوں کا پر امن احتجاج آئینی اور جمہوری حق ہے.انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ ہر منتخب بلدیاتی نمائندہ اپنے اپنے حلقے میں عوامی مسائل کو انکی گھر کی دہلیز پر حل کرے.صوبائی حکومت کی اولین ذمےداری بنتی ہے کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی اسکیموں کے لئیے فنڈز مختص کرے اور انکو با اختیار کرے نہ کہ ان معصوم نہتے نمائندگان کو انکا بنیادی حق مانگنے کے صلے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے زریعے ڈرایو دھمکایا جائے۔یہ سراسر ان بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ زیادتی اور انکے حقوق کو سلب اور امتیازی سلوک کا برتاؤ غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام ہے۔جسکی جتنی بھی پر زور الفاظ میں مزمت کی جائے وہ کم ہوگی۔مسلم لیگ ق سینئر رہنما سابق ناظم و ڈسٹرکٹ کونسل ممبر صفدر خان باغی کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف چیرمین عمران خان نے ہمیشہ بلدیاتی نظام کا کریڈٹ بھرپور انداز میں ہر جلسے جلوس ٹاک شوز میں لیا۔ انہوں نے ہمیشہ بلدیاتی نظام کو بہترین نظام قرار دیا اور ہہی وجوہات ہے کے تین سال قبل پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چیرمین عمران کی ھدایات پر بلدیاتی الیکشن سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر کروائے گئے۔ مگر آج بانی تحریک انصاف کے سب سے چھہتے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور صوبہ خیبرپختونخوا کے بااختیار وزیر اعلی ہونے کے باوجود بانی چیرمین عمران خان کے اس بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنانے میں سب سے بڑی رکاوٹ بننے ہوئے ہیں اور بلدیاتی نمائندگان جنہوں نے اپنے حلقوں سے سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے عوامی مینڈیٹ حاصل کیا ہے آج انکو اپنے حلقوں کی عوام کی خدمت سے محروم رکھا جا رہا ہے افسوس صد افسوس۔سنئیر رہنما صفدر خان باغی نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندے اپنے حلقوں میں فعل ہیں وہ ہر وقت گراؤنڈ پلیئنگ فیلڈ پر موجود ہوتے ہیں جن کیلئے فنڈز مختص اور فراہم کرنا نہایت ہی ضروری ہے،انہوں نے کہا پیچھلے بارہ سالوں سے تحریک انصاف کی ایک بار وفاق اور تین دفعہ صوبہ خیبرپختونخوا میں مسلسل برسر اقتدار حکومت ہے۔مگر نہ ایم این ایز اور نہ ہی ایم پی ایز نے کوئی ترقیاتی و انقلابی عوامی کام کئیے ہوں۔سنئیر رہنما صفدر خان باغی نے کہا کہ جب بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز نہی ملیں گے تو مجبوراً وہ اپنا پر امن احتجاج صوبائی اسمبلی کے سامنے ہی کرینگے نہ کہ اپنے حلقوں کے دفتر کے باہر اگر بلدیاتی امیدوارن کا پر امن احتجاج کرنا جرم ہے تو پھر تحریک انصاف ہر دوسرے مہینے وفاق اسلام آباد پر کیوں حملے کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہے یعنی تحریک انصاف کا اپنا احتجاج حلال اور صوبہ کے بلدیاتی نمائندوں کا فنڈز نہ ملنے کے خلاف احتجاج حرام۔بڑی عجیب منتق ہے۔سنئیر رہنما صفدر خان باغی نے کہا کہ نہتے بلدیاتی معصوم نمائندگان پر لاٹھی چارج یا آنسو گیس کی شیلنگ کرنے کا حکم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور صوبائی وزیر بلدیات نے ہی پولیس کو دی ہو۔کیونکہ ھم اس واقع میں خیبرپختونخوا کی پولیس کومکمل زمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے۔چونکہ خیبرپختونخوا پولیس صوبائی حکومت کے ماتحت ہے۔کسی بھی صورت پولیس کو زمےدار نہی ٹھہرایا جا سکتا۔ہم صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور صاحب پر زور الفاظ میں مطالبہ کرتے ہیں کہ سب سے پہلے اس افسوسناک واقع کی انکوائری کی جائے اور بلدیاتی نمائندوں کو فلفور فنڈز ریلیز کیئے جائیں تاکہ بلدیاتی نمائندوں اپنے اپنے حلقوں کے عوامی مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کروا سکے چونکہ یہ سال بلدیاتی نمائندگان کی خدمت کا آخر سال ہے۔
