BBC Urdu TV

بلدیاتی انتخابات التوا معاملہ : الیکشن کمیشن کے چیف اور بلدیاتی سیکرٹریز کو نوٹس جاری

پنجاب اور اسلام اباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیاتی حکومت کو نوٹسسز جاری کر دئیے۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ اور کمشنر اسلام آباد کو بھی نوٹس دیئے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی کیس میں پی ٹی آئی سے بھی دلائل طلب کرلئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر خان،اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس بھی کل سماعت کیلئے مقرر ہے۔

Exit mobile version