BBC Urdu TV

بلاک این میں سیوریج لائنوں کی بحالی کا مطالبہ

*بلاک این میں سیوریج لائنوں کی بحالی کا مطالبہ*

*واٹر اینڈ سیوریج بورڈ علاقہ مکین کے سیوریج کنکشن ایمرجنسی بنیادوں پر بحال کرے، چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے بلاک این میں ناصر سوئیٹس سے کے سی سی اے اسٹیڈیم تک سروس روڈ پر سیوریج لائن کی ناقص حالت کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چیئرمین عاطف علی خان نے کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی کو مزید بتایا کہ برساتی نالے کی تعمیر کے دوران گلیوں کے سیوریج کنکشن منقطع کردیئے گئے جس کی وجہ سے گلیوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ مکین کے سیوریج کنکشن ایمرجنسی بنیادوں پر بحال کئے جائیں تاکہ عوام کو اس پریشانی سے نجات مل سکے۔

Exit mobile version