BBC Urdu TV

برطانیہ کے بعد فرانس میں بھی امیگرینٹس کیخلاف قوانین مزید سخت کیے جانے لگے

برطانیہ کے بعد فرانس میں بھی امیگرینٹس کیخلاف قوانین مزید سخت کیے جانے لگے۔

امیگریشن قوانین سخت کرنےکا بل 186 کے مقابلے میں 349 ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا

پیرس(نمائندہ احسان اللہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فرانس میں بھی امیگرینٹس کے خلاف قوانین مزید سخت کیے جانے لگے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے ایوان زیریں نے بل منظور کیا ہے جس کے تحت ملک میں امیگریشن کے قوانین مزید سخت کردیے جائیں گے، امیگریشن قوانین سخت کرنےکا بل 186 کے مقابلے میں 349 ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی سینیٹ پہلے ہی امیگریشن قوانین سخت کرنے کا بل منظور کر چکی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں آنے والوں کی تعداد کم کرنے کیلئے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے پارلیمنٹ میں نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے ہنر مندوں کو والدین اور بچے لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

Exit mobile version