برطانوی بادشاہ چارلس پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں
میاں منشا۔
شاہی خاندان کے افراد ان مسائل سے بھی آگاہ ہیں جن کا پاکستان کو سامنا ہے۔ممتاز صنعتکار
برطانیہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ممتاز صنعت کار میاں منشا نے کہا ہےکہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔میاں منشا اور ناز سہگل کی دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان کی میٹنگ سے قبل سینٹ جیمز پیلس میں منعقد استقبالیہ میں بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی تھی۔اس کے بعد ممتاز صنعت کار میاں محمد منشا نے میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ شاہی خاندان کے افراد ان مسائل سے بھی آگاہ ہیں جن کا پاکستان کو سامنا ہےاور برطانیہ کے بادشاہ چارلس پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔میاں محمد منشا نے بتایا کہ ایشین ٹرسٹ کی جانب سے پاکستان ایمپلائمنٹ بانڈ امپیکٹ کا بھی اجرا کیا گیا ہے۔
