بحریہ ٹاون پشاور کا فارم محض کاغز کا ٹکڑا نہیں بلکہ پلاٹ ہے۔شاہد محمود قریشی
ہم نے بحریہ ٹاؤن پشاور کے حوالے سے تمام قانونی دستاویزات کی کارروائی مکمل کر لی ہے۔رجسٹرڈ ڈیلرز سے ویڈیو لنک خطاب
دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کنٹری ہیڈ بحریہ ٹاؤن شاہد محمود قریشی نے دبئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے پشاور سمیت ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کے رجسٹرڈ ڈیلرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کا فارم محض کاغز کا ٹکڑا نہیں ہے بلکہ پلاٹ ہے بحریہ ٹاؤن پشاور کا فارم ڈاون پیمنٹ میں ڈھائی لاکھ روپے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، شاہد محمود قریشی نے تمام رجسٹرڈ ڈیلرز کیلئے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بہت جلد بحریہ ٹاؤن پشاور کی سائٹ کا خود دورہ کرکے باقاعدہ لوکیشن کا اعلان کروں گا۔ ہم نے بحریہ ٹاؤن پشاور کے حوالے سے تمام قانونی دستاویزات کی کارروائی مکمل کر لی ہے۔ بحریہ ٹاؤن پشاور کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ بحریہ ٹاؤن پشاور کے ترقیاتی کاموں کا پایہ تکمیل تک پہنچا کر ڈیلیور کریں گے اور پھولوں کے شہر پشاور کو دنیا کا خوبصورت شہر میں تبدیل کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی معروف کاروباری شخصیت و سیلفاسٹ کے چیف ایگزیکٹو محمد نادر خان نے بھی بحریہ ٹاؤن پشاور کے حوالے سے بلکل درست فرمایا تھا کہ بحریہ ٹاؤن پشاور ایک رجسٹرڈ فارم ہے اور ایک بہترین لوکیشن ہے جو خیبر پختون خواہ عوام کیلئے سرمایہ کاری کیلئے بہترین پروجیکٹ ہے بحریہ ٹاؤن پشاور کیخلاف منفی پروپیگنڈے بند کریں۔
