BBC Urdu TV

بجٹ 25-2024، کم سےکم ماہانہ تنخواہ 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار روپےکردی گئی

بجٹ 25-2024، کم سےکم ماہانہ تنخواہ 32 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار روپےکردی گئی۔

ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بائیس فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ 25-2024  میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ کو 32 ہزار روپے سے بڑھا کر 36  ہزار  روپے کردیا ہے۔اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق گریڈ ایک سے 16 کے سرکاری ملازمین کی قوت خرید بہتر بنانے کے لیے تنخواہوں میں پچیس  فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جب کہ 17 سے 22 گریڈ تک افسران کی تنخواہوں بائیس اضافہ کیا جا رہا ہے۔ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بائیس  فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔

Exit mobile version