BBC Urdu TV

بجٹ آئی ایم ایف کی خواہشات پر نہیں عوامی توقعات کے مطابق بنایا جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

بجٹ آئی ایم ایف کی خواہشات پر نہیں عوامی توقعات کے مطابق بنایا جائے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

مہنگائی کے اعداد و شمار کم ہوئے ہیں تو مارکیٹس میں اشیاء خوردونوش کیوں مہنگی فروخت ہورہی ہیں:گفتگو

حکومت بند کمروں میں مہنگائی میں کمی کے دعوے کرنے کے بجائے مارکیٹس کا بھی معائنہ کرائے:چیئرمین

پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کم کرتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر بھی قابو پایا جائے

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی آمدہ سالانہ بجٹ اور مہنگائی کی شرح میں اضافے پر خصوصی گفتگو

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ سالانہ بجٹ آئی ایم ایف کی خواہشات پر نہیں عوامی توقعات کے مطابق بنایا جائے،مہنگائی اور بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے قوم کی ہمت و صبر جواب دے گیا ہے اگر حکومت نے بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا تو ان کا جینا دو بھر ہوکر رہ جائے گا،حکومتی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 38فیصد سے کم ہوکر 11اعشاریہ 8فیصد پر آگئی ہے مگر ستم بالائے ستم تو یہ ہے کہ اس کے باوجود عوام مہنگی اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ بند کمروں میں مہنگائی میں کمی کے دعوے کرنے کے بجائے مارکیٹس کا بھی معائنہ کرائے تاکہ اُن پر واضع ہوسکے کہ قوم کس کرب میں مبتلا ہوکر اپنے شب و روز گزارنے پر مجبور ہے،بڑھتی ہوئے معاشی مسائل جہاں جرائم میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں تووہاں اس کی وجہ سے اجتماعی خود کشیوں کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے،موجودہ حکومت کو اس اہم مسئلے کے حل کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار سالانہ بجٹ اور مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کم کرتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر بھی قابو پایا جائے کیونکہ بھاری بھرکم بلوں اور توانائی بحران کی وجہ سے قوم ذہنی اذیت میں مبتلا ہوکر رہ گئے ہیں۔انجینئرندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)وہ معاشی و معاشرتی ناسور ہے جو ملکی جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے اگر اس سے پیچھا نہ چھڑایا گیا تو آنے والے دنوں میں مسائل و پریشانیاں کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائیں گی

Exit mobile version