BBC Urdu TV

بجلی کے بلوں اور بھاری ٹیکسز نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے:سید راشد حسین بخاری

بجلی کے بلوں اور بھاری ٹیکسز نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے:سید راشد حسین بخاری

مستقبل پاکستان عوامی حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرے گی:نائب صدر
ملک میں توانائی کا بڑھتا ہوا بحران اور قیمتوں میں اضافہ حکمران طبقہ کی نا اہلی وبدنیتی ہے:گفتگو

مفت بجلی دینے کے دعوے کرنے والے حکمرانوں نے عوام پر بجلی کے بم گرانا شروع کررکھے ہیں
جنوبی پنجاب کی محرومیوں اور پسماندگی کے خاتمے کے دعوے گزشتہ کئی دہائیوں سے ہوتے آرہے ہیں
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کی پارٹی آفس میں ملاقات کیلئے آنے والے افراد سے گفتگو
( )نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ بجلی کے بلوں اور بھاری ٹیکسز نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے،ملک میں توانائی کا بڑھتا ہوا بحران اور قیمتوں میں اضافہ حکمران طبقہ کی ناقص حکمت عملیوں اور ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے اگر یہ لوگ ذاتیات کو ایک طرف رکھتے ملکی و قومی مفاد کیلئے آگے بڑھتے تو آج قوم کو اس قدر مسائل و پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑ رہا ہوتا،مستقبل پاکستان عوامی حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرے گی کیونکہ ہمارا مقصد عوام کا معیار زندگی بلند کرتے ہوئے ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار پارٹی أفس میں ملاقات کے لیے آنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مفت بجلی دینے کے دعوے کرنے والے حکمرانوں نے عوام پر بجلی کے بم گرانا شروع کررکھے ہیں ستم ظریفی تو یہ ہے کہ اس سب کے باوجود سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں اور پسماندگی کے خاتمے کے دعوے اور وعدے تو گزشتہ کئی دہائیوں سے ہوتے آرہے ہیں مگر آج تک کوئی بھی حکومت ایسی نہیں آئی جس نے اپنے ان عہد و پیماں کو مکمل کیا ہو،اب وہ وقت آن پہنچا ہے وسیب کے عوام اپنے حقوق کے حصول اپنوں کے روپ میں چھپے دشمنوں کو پہچانیں اور ان کا بائیکا ٹ کریں۔

Exit mobile version