BBC Urdu TV

بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 36 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 36 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 29 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے موقف اختیار کیا ہے کہ ستمبر میں پانی سے 37.18 فیصد، کوئلے سے 17.42 فیصد، فرنس آئل سے 5.82 فیصد، مقامی گیس سے 10.10 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 21.40 فیصد، ہوا سے 1.34 فیصد جبکہ ایٹمی ذرائع سے 5.17 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Exit mobile version