BBC Urdu TV

بجلی کی قیمت میں اضافہ معاشی دہشت گردی کے مترادف ہے:سید راشد حسین بخاری

بجلی کی قیمت میں اضافہ معاشی دہشت گردی کے مترادف ہے:سید راشد حسین بخاری

مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے حکمران ظلم کے پہاڑ ڈھا رہے ہیں:گفتگو

قانون ساز اسمبلیوں میں موجود عوامی نمائندگان کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے:نائب صدر

عوامی خوشحالی کے بغیر ملک کسی طور بھی آگے نہیں بڑھ پائے گا،حکمران زمینی حقائق کو مد نظر رکھیں

قوم کی معاشی حالت روز بروز بگڑتی جارہی ہے اور حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے
نائب صدر مستقبل پاکستان کا بجلی کی قیمت میں 3روپے 33پیسے مزید اضافے پر تشویش کا اظہار

نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ معاشی دہشت گردی کے مترادف ہے،مہنگائی کے مارے عوام کو کیلئے پہلے ہی رشتہ جسم و جاں برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے اوپر سے حکومت نے جو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جو بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اُس نے رہی سہی کسر بھی پور ی کررکھا ہے،گزشتہ سات دنوں میں تیسری بار بجلی کی قیمت میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر یہ حکومت چاہتی کیا ہے اور عوام پر کیوں ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں،الیکشن کمپین میں مفت بجلی دینے کے دعویداروں کی مسلسل مہنگی ہوتی بجلی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اسمبلیوں میں موجود عوامی مسائل و پریشانیوں کے خاتمے کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے عوامی ریلیف کیلئے کردار ادا کرتے مگروہاں موجود سیاستدان خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار بجلی کی قیمت میں 3روپے 33پیسے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ یہ بات ذہن نشین کرلے کہ عوامی ترقی و خوشحالی کے بغیر ملک کسی طور بھی آگے نہیں بڑھ پائے گا اور اُن کے ملکی ترقی کے تمام تر دعوے جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ قوم کی معاشی حالت ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلسل بگڑتی جارہی ہے مگر حکمران طبقہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی بجائے سب اچھا ہے کا جھوٹا راگ الاپ رہا ہے جوکہ انتہائی افسوس ناک اور لمحہ فکریہ ہے کہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی یہ لوگ انجان بنے ہوئے ہیں۔

Exit mobile version