بجلی بل اور نئی قیمتوں کے بم.ھے کوئی جو سفید پوشوں کا جومداوا کرے. مظہر کیانی
جولائی میں دوبارہ بجلی 4.50 روپے تک مہنگی کر دی ھے غریب جائے تو جائے کہاں؟
جہلم (محمد زاہد خورشید) بجلی بل اور نئی قیمتوں کے بم.ھے کوئی جو سفید پوشوں کا جومداوا کرے.ان خیالات کا اظہار مظہر کیانی چوٹالہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے توجہ اس جانب مبزول کروائی کہ ابھی حکومت نے 13 جولائی کو دوبارہ بجلی 4.50 روپے تک مہنگی کر دی ھے اور جب بجلی یونٹس کے ریٹس بڑھتے ھیں تو اکثر انہی تاریخوں میں یعنی بارہ سے بیس تاریخ کے درمیان بڑھائے جاتے ہیں۔ اکثر میٹر ریڈنگ ہر ماہ کی 22 سے 25 تک کی تاریخوں میں کی جاتی ھے 25 سے اگلے ماہ کی 15تاریخ تک 20 دن بنتے ھیں اب ان بیس دنوں کے صرف شدہ یونٹس پر بھی بجلی کی نئی قیمت لگا دی جاتی ھے جبکہ چاھئے یہ کہ پچھلے 20 دن جو گزر گئے ان میں استعمال یونٹس پر پرانے ریٹس اور آخری ریڈنگ سے پہلے دس تک پر نئے ریٹس لاگو ھوں مگر یہ نہ کبھی کسی نے سوچا اور نہ کبھی شکایت کی اب اس معاملہ کی اگر جن کو سمجھ آ گئی ھے وہ اس پر آواز اٹھائیں۔ یہ ایسے ھی ھے جیسے آپ جو آٹا کھا چکے ھوں اس کی بھی اضافی قیمت اگلے تھیلے پر دیں یہ سمجھانے کے لئے اس سے آسان مثال میرے پاس نہیں۔
