باچا خان یونیورسٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے کے پی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع۔
باچا خان یونیورسٹی میں سینکڑوں درخت بغیر قانونی اجازت کے کاٹے گئی۔ایم پی اے احسان اللہ میانخیل
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں باچا خان یونیورسٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس جمع، نوٹس پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے احسان اللہ میانخیل نے جمع کرایا، جس میں شفاف انکوائری اور اعلی سطح تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایم پی اے احسان اللہ میانخیل کی جمع کروائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں سینکڑوں درخت بغیر قانونی اجازت کے کاٹے گئی۔ درجنوں کی فروحت بغیر نیلامی اور کسی ریکارڈ کے کی گئی۔ مزید کہا کیا ہے کہ یونیورسٹی میں سرکاری گاڑیوں کے ایندھن اور سپلائی آرڈرز میں مبینہ خرد برد کی گئی۔جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں گھوسٹ پیمنٹس کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ نوٹس میں ان بے ضابطگیوں کو ماحولیاتی قوانین اور مالی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے، ایم پی اے احسان اللہ میانخیل نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے اور زمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔یاد رہے کہ وائس چانسلر کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا باقی ہے۔ تقریباً چھ ماہ گزر گئے لیکن ابھی تک وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور ،صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخواہ مینہ خان اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ موجودہ وی سی ان کو بوٹی دینے میں کیوں مصروف ہے۔ اور عوامی نیشنل پارٹی اس معاملے پر کیوں خاموش ہے۔ پرو وی سی پرو وی سی کی توسیع حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ باچا خان یونیورسٹی کو اچھے راستے پر لانے کے لیے سرچ کمیٹی کے تجویز کردہ پینل میں سے ایک کیلیبر وائس چانسلر کا تقرری کریں۔
