BBC Urdu TV

بانی پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد، پاکستان میں کسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتے.امریکا

بانی پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد، پاکستان میں کسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتے.امریکا

پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے امریکہ کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہیں۔نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں شفاف انتخابات ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا چاہتا ہے انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں، امریکا پاکستان کو نہیں کہہ سکتا کہ انتخابات کیسے کرائے۔انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان یا دنیا میں کسی پارٹی یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتے، چاہتے ہیں پاکستان کے آئین کے مطابق انتخابات کرائے جائیں، پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی اہم ہے، جمہوری اظہار اور متحرک جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Exit mobile version