بابر خان عمرزئی کی رہائشگاہ پر ایک شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں مسلم ن ضلع چارسدہ کے صدر ہمایون شاہ کاکاخیل اور رہنما مسلم لیگ ن بہرہ مند خان تنگی نے شرکت کی۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بابر خان عمرزئی کی رہائش گاہ پر ایک شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چارسدہ کے صدر میاں ہمایون شاہ کاکاخیل، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری حاجی صوبہ دار سینئر سیاستدان سینیٹر بہرہ مند خان تنگی، اسد شمشیرخان خان، رحمت علی مہمند، خاجی ساجد گل، رضاء اللہ خان، حاجی حیات اللہ خان، اکرام اللہ، ملنگ جان، سوشل میڈیا کے جنرل سیکرٹری طارق خان اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مختلف پارٹیوں سے لوگوں نے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ہمایون شاہ کاکاخیل نے کہا کہ مسلم لیگ واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت اور ملکی ترقی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ترقیاتی منصوبے پاکستان مسلم لیگ ن کی پہچان ہے انہوں نے مزید کہا کہ چارسدہ عوام سے اپیل ہے کہ قائد میاں نواز شریف، اور وزیر اعظم میاں شہباز, اور صوبائی صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے قافلے میں شمولیت اختیار کرے۔اس موقع پر سینئر سیاستدان سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے اپنے اظہار خیال میں کہا۔کہ وزیراعظم شہباز شریف جب سے آئے تو انہوں نے پہلے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا پھر پاکستان کی معیشت کو دوبارہ ٹریک پر لائے۔ سب سے بڑی شہباز شریف کی کامیابی ان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے پاکستان نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی۔ یہ کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کا ہے جو ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ بھارت کے خلاف پاکستان کی ایسی جیت ہے جس کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
