اے میرے ہم وطنوں بیدار ھوجاؤ!!
گھروں کے آگے پانچ سے دس فٹ جگہ پر کیاریاں بنائیں خود بھی سستی تازہ سبزیاں کھائیں اور محلہ والوں کو بھی پیش کریں گلی محلوں اپارٹمنٹس کے باہر پھل دار درخت کی کاشت کریں یقین جانیں آپ کے اچھے نیک اور صدقہ جاریہ عمل سے سبزی و پھل مافیا بھی اپنی موت مرجائیں گے اور توبہ استغفار کرتے ھوئے مناسب حکومتی نرخ پر فروخت کرنا شروع کردیں گے جن کے بڑے گھر ہیں وہ پالتو جانور پالیں جن میں مرغیاں بکری اور گائیں وغیرہ شامل ہوں تو اچھے سستے مناسب دام پر صحت مند گوشت بھی وافر مقدار میں مل سکے گا۔ پاکستانی قوم کو ایک متحد ھوکر ریاست میں پھیلے مافیا کا خاتمہ خود کرنا ھوگا۔ اداروں میں رشوت کرپشن اور لوٹ مار پر آہنی دیوار بن کر خاتمہ کرنا ھوگا جب تک یہ قوم خود نہیں اٹھے گی تب تک ہر شعبہ ہر ادارہ ہر منصب پر فائز مافیائی عناصر متحرک رہیں گے اپنے ملک و قوم اور نسل کی بقاء و سلامتی کی خاطر عوام کو بیدار ھونا پڑیگا۔ پاکستان میں ہر سطح پر گند غلاظت کو اب عوام نے ہی صاف کرنا ھے۔ سول ادارے مکمل ناکام اور ناہلی کی انتہا کو پہنچ گئے ہیں۔ راہزنی اسٹریٹ کرائم لوٹ مار قتل و غارت میں جہاں پولیس ناکام ھوچکی ہے وہیں اینٹی کرپشن کے ادارے بھی بے پناہ کرپشن میں ڈوب چکے ہیں۔ احتساب کرنے والے ادارے خود احتساب کے کٹہرے میں کھڑے نظر آتے ہیں۔ عدل و انصاف کے پلڑے توازن کھو بیٹھے ہیں۔ خدا نے اس قوم کی حالت نہیں بدلی جس کو نہ ہو خود خیال حالت بدلنے کا۔
جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی
