BBC Urdu TV

اے میرے ھم وطنو آؤ عہد کریں۔۔۔۔!!

اے میرے ھم وطنو آؤ عہد کریں۔۔۔۔!!

آج پاکستان میں درجہ اول پیاز تین سو روپے کلو ہوگیا ہے۔ تھوک مارکیٹ میں ڈھائی سو روپے کلو ہے اور گورنمنٹ ریٹ ایک سو پچھہتر ہے۔ لہٰذا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی فورآ پانچ کلو یا دس کلو خریدنے کی ضرورت ھے۔ اس طرح کرنے سے ریٹ اور اوپر چلا جائے گا کیونکہ ڈیمانڈ بڑھے گی اور ڈیمانڈ کیساتھ ریٹ بھی۔ آپ اس موقع پر اس ریٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وہ کردار یہ ہے کہ ڈیلی روٹین میں سبزی کیساتھ ایک پیاز یا دو پیاز خریدیں جتنا آپ سبزی میں ڈالتے ہیں۔ انشاللہ چند دن کر کے دیکھیں ریٹ ٹوٹ جائے گا کیونکہ جب دوکاندار ہی پیاز نہیں بیچ پائے گا تو بوریوں کی یا منوں کے حساب سے ڈیمانڈ بھی نہیں دے گا جس سے پیاز کا بڑا زخیرہ اندوز تاجر متاثر ہوگا کیونکہ پیاز کو زیادہ عرصہ تک اسٹور نہیں کیا جاسکتا اور یاد رھے یہ عمل ہر سبزی پھل فروٹ اور گوشت و انڈوں پر بھی عمل کرنا ھے جب آپ سب خرید کم کردیں گے تو لامحالہ یہ تاجروں میں چھپے مافیا خودبخود مرجائیں گے اور مناسب منافع رکھنے والے تجارت کا کنٹرول سنبھال لیں گے اس بابت عوامی اتحاد و اتفاق ھونا لازمی ھے اس ملک کیلئے اور غریب عوام کیلئے خریداری کو کم سے کم تعداد پر لے آئیں شکریہ باقی اللہ بہتر کرے گا
آمین یا رب اللعالمین

جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Exit mobile version