BBC Urdu TV

اے میری قوم خدارا دعائے استغفار کرلو۔۔۔!!

اے میری قوم خدارا دعائے استغفار کرلو۔۔۔!!

ریاستِ پاکستان اور پاکستانی اللہ کے عتاب میں آچکے ھیں

اجتماعی توبہ و استغفار اور دعا کیجئے
اہتمام: عالم اسلام بلخصوص پورا پاکستان، 14 شعبان المعظم عصر تا مغرب

بمقام: پاکستان بھر کے تمام مساجد، مدارس، دارلعلوم، درسگاہیں، اجتماع گاہیں، امام بارگاہیں، درگاہیں، آستانے، اسلامی مراکز اور اسلامی سینٹرز پاکستان کے طول و عرض میں موجود سب مقامات پر اور بلخصوص پاکستانی مسلم خواتین اپنے گھروں میں اہتمام کرلیں

تسبیحات: ☜ أَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ ۔۔۔۔ ☜ لا إله الا انت سبحانك ان كنت من الظالمين استغفر الله رب البرايا استغفر الله من الخطايا ☜ اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي ، لا إِلَه إِلاَّ أَنْتَ خَلَقْتَني وأَنَا عَبْدُكَ ، وأَنَا على عهْدِكَ ووعْدِكَ ما اسْتَطَعْتُ ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ ما صنَعْتُ ، أَبوءُ لَكَ بِنِعْمتِكَ علَيَ ، وأَبُوءُ بذَنْبي فَاغْفِرْ لي ، فَإِنَّهُ لا يغْفِرُ الذُّنُوبِ إِلاَّ أَنْتَ .
اسلام دشمن قوتوں نے اسلام کے قلعہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو اپنی سازشوں مکاریوں دھوکہ بازیوں سے جکڑ لیا ھے ھمیں معاشی و اقتصادی معاشرتی و اخلاقی سے شدید تنزلی بدحالی کا شکار کردیا ھے اور اب ھماری ایٹمی قوت کو زائل کرنے پر نظر رکھے ھوئے ھیں۔ یقیناً ان حالات کے ھم سب عوام انفرادی و اجتماعی براہ راست قصور وار ھیں کیونکہ ھم من حیث القوم ناشکرے اور بے صبرے ھوچکے ھیں، ھم ذخیرہ اندوزی سود پرستی منافع خوری ہوس دولت خود غرضی میں اس قدر آگے نکل گئے کہ ھم نے اپنے ہی ملک کی دولت کو فریز کرڈالا۔ اپنے اعمال سے مصنوعی قلت پیدا کردی ھمارے اس اعمال کے سبب کمزور غریب غربا سفید پوش عزت نفس والے زندگی سے ہار رھے ھیں۔ ھم اس قدر سنگدل ھوچکے ھیں کہ ھمارے اندر نہ انسانیت رھی نہ احساس و درد کا جذبہ رھا یقیناً یہ وہ عوامل ھیں جس سے اے رب تو سخت ناراض ھوتا ھے خفا رہتا ھے۔ میں پاکستان بھر کے علماء و مشائخ عالم دین مفتیان کرام خطیب و امام مساجد سے گزارش کرتا ھوں کہ 14 ویں شعبان العظم کی عصر تا مغرب کے درمیان استغفار کی تسبیح کا اہتمام کریں قبل از مغرب دعائے توبہ کریں۔ عصر تا مغرب اس ایک گھنٹے میں ہر شہر ہر گاؤں دیہات اور گھروں میں تمام خواتین ایک جگہ بیٹھ کر استغفار پڑھیں اور دعا کریں کہ اللہ ھمیں ھماری نسلوں کو ھمارے ملک پاکستان کو خوشحال بنادے اور ھم عوام پر اپنی رحمت و فضل کی بارش عطا کردے ھمیں صراط المستقیم پر گامزن رکھ ھمارے وطن کی حفاظت فرما اور دشمنوں پر غالب رکھ۔ ھم عوام میں اتحاد و اتفاق ایثار و قربانی اور سچ و حق پر ہمیشہ کھڑا رہنے کی توفیق عطا کر ھم سب کے صغیرہ و کبیرہ دانستہ و غیر دانستہ گناہوں غلطیوں کوتاہیوں کو درگزر فرما اور معاف کردے بیشک تو بڑا غفور رحیم ھے۔ اے رب تجھے تیرے محبوب ختم الرسل مولائے کل حضور پر نور محمد مصطفیٰ ﷺ اور انکی آل کا واسطہ ھماری دعاؤں کو قبولت کا شرف عطا کردے آمین یا رب اللعالمین۔ اے رب تو جانتا ھے کہ اگر تونے معاف نہ کیا تو یہ ظالمین حاکمین ھمیں اپنے شر و فساد سے ماردیں گے۔ یزید و فرعون کی طرح قوم پر ظلم ڈھاتے رھیں گے۔ انہیں تو توفیق عطا کردے وگرنہ ان سے ہمیں چھٹکارا دیدے اور انکی شیطانی فسطانی طاقت کے سامنے اپنا ایمان یافتہ بہادر شجاعت مضبوط اور قوم کا دکھ درد سمجھنے والا حکمران عطا کردے اسے اس قدر طاقت عطا کر کہ وہ اس خبیث نظام سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارہ دلادے تو جانتا ھے کہ ھماری بقاء و سلامتی اسلامی نظام سے جڑی ھے ھمیں ایسا حاکم عطا کر جو نظام مصطفیٰ ﷺ کو رائج کردے۔ اگر ایسا نہ ھوا تو یہ ہر با اختیار ظالم چاہے وہ کسی بھی منصب و مقام پر ھو کمزور مجبور لاچاروں پر ظلم و بربریت سے باز نہیں آئیں گے اور یہ ھمارے ایمان کو تباہ کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کریں گے۔ اے اللہ تجھے واسطہ دیتے ھیں تیرے محبوب محمد ﷺ و آل محمد ﷺ کا ھماری فریاد سن لے اور ہم سب کو معاف کرتے ھوئے صراط المستقیم پر چلا آمین یا رب اللعالمین شکریہ مجھ گناہگار سیاہ کار ناچیز حقیر و فقیر کو ضرور یاد رکھئے گا عرضدار

جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Exit mobile version