BBC Urdu TV

اے بی ایس ایم فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہے۔صفدر خان باغی

اے بی ایس ایم فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہے۔صفدر خان باغی

مخیر حضرات، تاجر برادری اور تارکین وطن اپنی زکوٰۃ، خیرات اور عطیات سیلاب متاثرین تک پہنچائیں۔چیئرمین اے بی ایس ایم فاؤنڈیشن

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اے بی ایس ایم فاؤنڈیشن کے چیئرمین صفدر خان باغی اور ان کی فاؤنڈیشن کی مخلص ٹیم نے پشاور میں سیلاب متاثرین ملاکنڈ ڈویژن کے لیے پچھلے ایک ماہ سے مسلسل امدادی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا ابتک ھماری فاؤنڈیشن اپنی مدد آپ کے تحت تقریبا چار سو سے زائد متاثرہ خاندانوں کے لیے راشن اور اشیائے خورونوش اکٹھی کر کے بھجوا چکی ہے۔اس سے قبل بھی اے بی ایس ایم فاؤنڈیشن نوتھیہ پشاور سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد فراہم کر چکی ہے جبکہ 29 اگست کو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ,وفاقی اورسیز پاکستانیز سیکریٹری چوہدری ندیم اشرف ،ورکرز ویلفیئر فنڈز کے سیکریٹری ذوالفقار،صوبائ صدر انتخاب چمکنی اور سنئیر رھنما اولیاز خان کی قیادت میں متاثرین میں تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے کی خطیر رقم کے چیکس تقسیم کیے گئے۔چیئرمین صفدر خان باغی نے اس موقع پر کہا کہ یہ وقت قومی یکجہتی کا ہے۔ ہمیں اپنے پختون بہن بھائیوں، بزرگوں اور بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے۔ مخیر حضرات، تاجر برادری اور تارکینِ وطن دل کھول کر اپنی زکوٰۃ، خیرات اور عطیات سیلاب متاثرین تک پہنچائیں۔
چیرمین صفدر خان باغی نے خیبرپختونخوا دارلخلافہ پشاور کے مختلف سیلاب زادگان کی مدد کے لئیے کھولے گئے امدادی کیمپ میں ویسٹ کر چکے جسمیں خدمت خلق و دیگر فلاحی رجسٹرڈ سول سوسائٹی کے ساتھ بھی ملکر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں” اے بی ایس ایم فاؤنڈیشن کے انسان دوست مسیحا صفدر خان باغی اپنی فاونڈیشن کے پوری ٹیم جسمیں جنرل سیکریٹری ارشد خان، فنانس سیکریٹری سمیرا خانم، انوار عالم خان، سیف علی خان، سہیال خان، محمد سدیس خان، ہشام عثمان، فوزیہ خانم، الیان خان، داد شیر، اور دیگر رضاکار شامل ہیں جو کہ مسلسل ایک ماہ سے متاثرہ علاقوں میں اشیائے خورونوش، گھی، آٹا، چینی،کالی اور سبز چائے کی پتی ، دودھ اور خشک بیکری دیگر اشیاء ضرورت استعمال تقسیم کر رہے ہیں۔اے بی ایس ایم فاؤنڈیشن پشاور خیبرپختونخوا ماضی میں بھی 5 اکتوبر مانسہرہ زلزلہ (2005)، ریگی پلوسی پشاور فلڈ اگست ستمبر (2009)، نوشہرہ و چارسدہ فلڈز (14/06/2010) ڈینگی وبا (2015-16 اگست ستمبر) ، پولیو و دیگر تیکہ جات کمپین ،کرونا عالمی وبا (2020 مارچ ) اور جولائی 2022 متاثرین خیبرپختونخوا سیلاب زادہ علاقے مینگورہ سوات، نوشہرہ ،چارسدہ ،اضاخیل کے دوران سیلاب متاثرین تقریبا 2 ہزار سے پچیس سو خاندانوں کو راشن پیکج فراہم کیئے اور ان شاء اللّٰہ اے بی ایس ایم ایف فاؤنڈیشن پشاور خیبرپختونخوا انسانی حقوق کی فلاحی سرگرمیوں میں انسانیت کے خدمت کے جزبے سے سرشار ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت جن میں خاصکر مظلوم ،بے بس، لاچار، بے سہارا یتیم بیویوں سفید پوش لوگوں کی خدمت کے لئے انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی اپنی انسانی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے۔

Exit mobile version