BBC Urdu TV

اے این پی کارکنان کا ایمل ولی کیخلاف توہین عدالت کے درخواست گزار پر تشدد

اے این پی کارکنان کا ایمل ولی کیخلاف توہین عدالت کے درخواست گزار پر تشدد۔

یاد رہے کہ فضل محمد خان نے اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے اور آج صبح وہ درخواست پر سماعت کے موقع پر ہائی کورٹ پہنچے تھے۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کےکارکنان  توہین عدالت کے درخواست گزار پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی فضل محمد خان کے ساتھ لڑ پڑے۔پی ٹی آئی رہنما فضل محمد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے اورآج صبح  وہ درخواست پر سماعت کے موقع پر ہائی کورٹ پہنچے تھے۔اے این پی کارکنان نے پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں فضل محمد کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس  نے مداخلت کر کے فضل محمد خان کو بچالیا۔فضل محمد خان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ہائیکورٹ کے احاطے ہجوم کی جانب سے ان پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Exit mobile version