BBC Urdu TV

ای سی سی نے سٹیل ملز کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: ای سی سی نے سٹیل ملز کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دے دی۔ ای سی سی کے مطابق سٹیل ملز کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے مختلف محکموں کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی۔ ویسٹرن بارڈر مینجمنٹ کیلئے 8 ارب 84 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی، یہ رقم سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی۔

اسی طرح ایف بی آر کیلئے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

Exit mobile version