BBC Urdu TV

ایگریکلچرآفیسر ایکسٹنشن نےتحصیل سوہاوہ کے علاقوں کا وزٹ کیا جو بارش ، آندھی اور طوفان

ایگریکلچرآفیسر ایکسٹنشن نےتحصیل سوہاوہ کے علاقوں کا وزٹ کیا جو بارش ، آندھی اور طوفان سے بارش سے شدید متاثر ہوۓ جس سے گندم کی فصل کو 25 سے 100 فیصد تک نقصان پہنچا۔

تتروٹ ، لبھانا ہیل، ڈھوک کھبل ، پدھری ، ڈھوک بابا نور اور سلہال کے کسانوں سے ملاقات کی اور پورے علاقے میں متعدد مقامات پر گندم کی فصل کو نقصان پہنچا۔ بہت سارے کاشت کاروں سے اس آفت کی وجہ سے فصلوں کے نقصانات پر تبادلہ خیال اور تشخیص کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا۔ فصلوں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے ایگریکلچر ایکسٹنشن کی ٹیمیں تباہی سے متاثرہ علاقوں میں ہیں ، اور پیر سے فصلوں کے نقصان سے متعلق تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کے لئے ریونیو ڈیپٹ سوہاوہ اور ایگری ایکسٹ کی مشترکہ ٹیمیں فصلوں کے نقصان کا سروے شروع کریں گی۔ تا کہ متاثرین کو معاوضے کی فراہمی کے لئے مجاز اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جا سکے۔

سوہاوہ : ملک رضا سے

Exit mobile version