BBC Urdu TV

ایک کلام، طاہرہ سلطانہ کے نام، جنہیں اب پورا پاکستان . . جاننے لگا ہے!

آج زُباں نہیں، قلم میرا
جن سے ہم کلام ہے
نام ہے اُنکا طاہرہ سلطانہ
اُنہیں میرا سلام ہے

وہ تاریکیوں سے گھبراتی نہیں
اندھیروں سے خوف کھاتی نہیں
باہمت، با کمال ہیں
آپ بہت ہی بےمثال ہیں

راستے مشکل اور دشوار سہی
راہیں پتھریلی، خاردار سہی
سفر طویل ہے، تھکان بھرا
اور کوئی بھی ہم سفر ساتھ نہیں
لیکن منزل ملے گی، اسکا یقیں ہے
کانٹے جتنے بھی چُبھیں، پرواہ نہیں ہے

عزم آپ کا جوان ہے
جذبے تیر کمان ہیں
ارادے ہیں مضبوط بہت
حوصلے چٹان ہیں

*”حوصلہ نہ ہارنا ۔ ۔ ۔ اور ہار نہیں ماننا”*
اس پوری داستاں میں،
ملتا یہی پیغام ہے
طاہرہ سلطانہ صاحبہ
آپ کو میرا سلام ہے
ہم سب کا سلام ہے

(کاشف شمیم صدیقی)

Exit mobile version