BBC Urdu TV

ایک بہترین ریاست

ایک بہترین ریاست

ھمارے سیاستدان سمیت معاشرے کا ہر فرد جب اس کا تعلق ختم ھوتا ھے تو وہ اپنے سابقہ تعلقات میں بیش بہا خامیاں یعنی برائیوں کے انبار بیان کرتا ھے اس سے ان کے کردار کا پتہ چلتا ھے کہ یہ کتنے بے ظرف اور گھٹیا ہیں کہ جب رہ رہے تھے تو تمام اخلاقیات بھول گئے سچے اور برحق وہی ھوتے ہیں جو بروقت اچھے اور برے کی نشاندہی کرتے ہیں بناء خوف و خطر یہی ہمیں دینِ اسلام سیکھاتا ھے اور یہی انسانیت کا تقاضہ ھے یقیناً ہر انسان اچھائی اور برائی کے ملاپ کا مجسمہ ھے مگر دیکھنا اور پرکھنا یہ ھوتا ھے کہ اس نے کس عمل کو زیادہ اپنایا ہوا ھے کثرت ہی انسان پر غالب آجاتی ھے تب ہی دینِ اسلام نے اچھائی کو زیادہ سے زیادہ اپنانے اور اس پر سختی سے عمل کرنے کے احکامات صادر فرمائے ہیں۔ ھماری سیاست اور ھمارا معاشرہ بناء اسلامی اصول کے بہتر اور شفاف نہیں بن سکتے ہیں شفافیت کیلئے پہلا اور لازم اصول سچ و حق پر سختی سے قائم رہنا ھے دوسرا عدل و انصاف کو لازم و ملزوم رکھنا ھے اور تیسرا ایٹار و قربانی کو ہرگز ہرگز ہاتھ سے جانے نہیں دینا۔ یہ تین اصول ہی ایک بہترین معاشرے اور ریاست کی اشد ضرورت ھوتے ہیں۔ دعا ھے کہ الله میرے وطن عزیز پاکستان اور ریاستِ پاکستان میں دیکھنا نصیب فرمائے آمین یا رب العالمین۔

جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Exit mobile version