BBC Urdu TV

ایکسائیز پولیس ٹھٹھہ کا چھاپہ 50 لیٹر کچی شراب برآمد ملزم گرفتار

*ایکسائیز پولیس ٹھٹھہ کا چھاپہ 50 لیٹر کچی شراب برآمد ملزم گرفتار*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) ایکسائیز ٹیکسیشن و نارکوٹکس آفیسر محمد جمن میمن کی خصوصی ہدایت پر سرکل انچارج انسپیکٹر سید مظہر علی شاہ نے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر صالح گندرو کے قریب چھاپہ مارکر 50 لٹر کچی شراب برآمد کرکے غلام مصطفی عرف شبو ولد محمد سومار گندرو کو گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ای ٹی او محمد جمن میمن نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ایکسائیز ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر کی طرح ضلع ٹھٹھہ میں بھی منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version