BBC Urdu TV

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی عون عباس کا واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی عون عباس کا واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کورنگی شوٹنگ بال چیمپین شپ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور منتظمین سے ملاقات کی

کراچی : (رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی )

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی عون عباس نے کہا ہے کہ دسمبر میں منعقد ہونے والی ڈپٹی کمشنر کورنگی شوٹنگ بال چیمپین شپ بے مثال اور باوقار انداز میں واحد اسپورٹس کمپلیکس کورنگی میں منعقد کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے چیمپین شپ کے مقام کا ڈپٹی کمشنر کورنگی سید جواد مظفر کی ہدایت پر دورے کے موقع پر کھلاڑیوں
اور منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعبپر کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینیٹر غلام محمد خان کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اعجاز احمد قریشی سرپرست اعلیٰ واحد اسپورٹس کلب ایم شمیم قریشی ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد شمیم سابق قومی شوٹنگ بال کھلاڑی قمرالسلام پیارے، عاصم بیگ، محمد اسمعیل اور دیگر موجود تھے، عون عباس نے پورے کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر کورنگی کی دلی خواہش ہے کہ یہ چیمپین شپ بے مثال ہو اور کھلاڑی اس کو مدتوں یاد رکھیں، انھوں نے کہا کہ انشااللہ شوٹنگ بال کورٹ پر اسی ہفتے تزین و آرائش کا کام شروع کرادیا جائے گا اور انشااللہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں چیمپین شپ کا انعقاد ہوگا، اس موقع پر اعجاز احمد قریشی نے تفصیل کے ساتھ چیمپین شپ کے پروگرام سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی کو آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ ایونٹ کراچی کی شوٹنگ بال کھیل کی تاریخ کا مثالی ایونٹ ہوگا جس میں کراچی کے نامور کھلاڑی بھرپور ایکشن میں نظر آئینگے، اس موقع پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے عون عباس کو شوٹنگ بال کا تحفہ پیش کیا گیا ۔

Exit mobile version