ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی
محرم الحرام کے دوران ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مطاہر حیات وٹو نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ شروع ہو چکا ہے، ہمیں پورے ادب و احترام سے اس مہینے کو گزارنا چاہیے، بحیثیت مسلمان ہم سب کو مل کر چلنا یے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے لحاظ سے جہلم مثالی ضلع سمجھا جاتا ہے اور ہمیں اسی کوشش کے ساتھ ان روایات کو برقرار رکھنا ہے، ضلعی انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ ہر طرح کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے ہمارے آباو اجداد نے بہت سی قربانیوں کے بعد اس ملک کو حاصل کیا ہے۔ امن کمیٹی کے ممبران خوشگوار ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے امن کمیٹی کے ممبران کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے دوران اپنے بچوں پر خاص توجہ دی جائے سوشل میڈیا پر فتنے سے بچنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
