BBC Urdu TV

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیر صدرات میونسپل کارپوریشن میں شہر کی خوبصورتی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی کی زیر صدرات میونسپل کارپوریشن میں شہر کی خوبصورتی،تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خاتمہ کے لیے اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد ،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن انعام الرحیم،میونسپل آفیسر ریگولیشن عثمان گوندل اور دیگر افسران نے شرکت کی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی نے میونسپل افیسران اور عملے کو ہدایت کی کہ میونسپل کی ملکیتی دکانوں کے کرایہ جات کی مد میں ریکوری بہتر بنائی جاۓ،ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی ہدایات ہیں کہ جن دکانوں کے بقایا جات ہیں ان کو سیل کیا جاۓ ،عمر افتخار شیرازی نے اس موقع پر کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانا ہمارا مشن ہے ،جلد سول لائن روڈ پر پودے لگاۓ جائیں گے،دریا کے کنارے سے قبضے واگزر کروا کر خوبصورت بنائیں گے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی نے مزید کہا شاپنگ بیگز گندگی پھیلانے کا مؤجب ہیں ان سے نالے بند ہو جاتے ہیں ،شاپنگ بیگ کے خاتمہ کے لیے پیر سے مہم شروع کر رہے ہیں،جس دکاندار کے پاس پلاسٹک شاپنگ بیگ پاۓ گئے اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاۓ گی

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف جہلم

Exit mobile version