BBC Urdu TV

ایڈز کی بیماری کے خلاف شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے:انجینٸر ندیم ممتاز قریشی

ایڈز کی بیماری کے خلاف شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے:انجینٸر ندیم ممتاز قریشی

پاکستان میں 2 لاکھ سے زاٸد افراد ایچ أٸی وی واٸرس سے متاثر،محفوظ طریقہ علاج پر توجہ دینا ہوگی:گفتگو
دنیا بھر میں ایڈز کے مریضوں میں کمی آ رہی ہے لیکن پاکستان میں ہولناک اضافہ اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے:چٸیرمین
بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں 462 کیسز کا اضافہ ہوا جس سے صوبے میں مریضوں کی تعداد 2823 ہوگئی ہے
چٸیرمین مستقبل پاکستان انجینٸر ندیم ممتاز قریشی کی یکم دسمبر عالمی یوم ایڈز پر خصوصی گفتگو
( )چیٸرمین مستقبل پاکستان انجینٸر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ایڈز کی بیماری کے خلاف شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جوکہ انتہاٸی تشویش ناک اور لمحہ فکریہ ہے،بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں 462 کیسز کا اضافہ ہوا جس سے صوبے میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2823 ہوگئی ہے اور ایک اندازے کے مطابق بلوچستان میں ایڈز متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہزار کے قریب ہوسکتی ہے، دنیا بھر میں ایڈز کے مریضوں میں کمی آ رہی ہے لیکن پاکستان میں ایچ آئی وی وائرس میں ہولناک اضافہ ہو رہا ہے،پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ نشہ کرنے والے افراد کا سرنجوں کا غلط استعمال ہے،ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں 2 لاکھ سے زاٸد افراد ایچ أٸی وی واٸرس سے متاثر ہیں اور بروقت علاج معالجہ نہ ہونے والے کی وجہ سے متعدد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار یکم دسمبر عالمی یوم ایڈز پر خصوصی گفتگو کرتے ہوٸے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں جنوبی پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتال نشتر میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی مبینہ غفلت میں گردوں کے 25 مریضوں کو ایڈز کا مرض لاحق ہوا جوکہ تشویش ناک ہونے کے ساتھ سرکاری ہسپتال کی کارکردگی پر بھی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ ہسپتالوں میں کس قدر غیر ذمہ دارانہ رویہ روا رکھا جارہا ہے۔انجینٸر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ایچ أٸی وی واٸرس کے پھیلاو میں کمی کیلٸے ضروری ہے کہ حکومت محفوظ طریقہ علاج کو یقینی بناتے ہوٸے موثر أگاہی مہم بھی چلاٸے تاکہ پاکستان میة تیزی سے پھیلاتے ہوٸے ایڈز کے مرض پر قابو پایا جاسکے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
01.12.2024

Exit mobile version