BBC Urdu TV

ایچ او تھانہ سوھاوہ انسپکٹر ملک عرفان جیلانی اور نئے تعینات ھونیوالے اسسٹنٹ کمشنر سوھاوہ

سوھاوہ پریس کلب کے وفد کی صدر راجہ فیصل کیانی کی سربراھی میں نئے تعینات ھونیوالے ایس ایچ او تھانہ سوھاوہ انسپکٹر ملک عرفان جیلانی اور نئے تعینات ھونیوالے اسسٹنٹ کمشنر سوھاوہ فضائل مدثر سے تعارفی ملاقات۔

دونوں افسران کو صدر سوھاوہ پریس کلب اور انفارمیشن سیکرٹری کی طرف سے پھولوں کے گلدستے پیش کئیے گئے۔
اور نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر سوھاوہ پریس کلب راجہ فیصل کیانی نے دونوں افسران کو باور کرایا کہ سوھاوہ پریس کلب کبھی بھی خلاف حقائق رپورٹنگ نہیں کریگا۔اور نہ ھی میری صدارت کے عرصہ میں کوئی ذاتی مفاد حاصل کیا جائیگا۔
اگر میرے پریس کلب کا کوئی بھی ممبر صحافت کی آڑ لیکر کسی بھی قسم کا ذاتی مفاد حاصل کرنے کی کوشش کرے تو اس کی ایسی کسی بھی خواھش کا احترام نہ کیا جائے۔

Exit mobile version