BBC Urdu TV

ایپسما جہلم کی طرف سے اسٹیشن کمانڈر منگلا بریگیڈیئر عرفان احمد کو فلڈ ریلیف کے لیے 8 لاکھ

ایپسما جہلم کی طرف سے اسٹیشن کمانڈر منگلا بریگیڈیئر عرفان احمد کو فلڈ ریلیف کے لیے 8 لاکھ 62 ہزار روپے کا چیک پیش کیا گیا۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر افتخار حسین ملک کی زیر قیادت چیک پیش کیا

جہلم (محمد زاہد خورشید) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے سیکرٹری جنرل پنجاب ایپسما افتخار حسین ملک کی زیر قیادت، ڈویژنل صدر ابرار احمد خان، جنرل سیکریٹری ضلع جہلم ڈاکٹر محمد اشرف، تحصیل صدر دینہ محمد ریاض ، ایگزیکٹو ممبر راجہ رضوان اور ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکریٹری کامران سیف قریشی کے ہمراہ اسٹیشن کمانڈر منگلا بریگیڈیئر عرفان احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایپسما ضلع جہلم کی طرف سے فلڈ ریلیف کے لیے 8 لاکھ 62 ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔ اسٹیشن کمانڈر نے ایپسما کے کردار کی تعریف اور متاثرین کے لیے خیر خواہی اور ہمدردی کے جذبات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک کے کئی شہروں میں فلڈ ریلیف سنٹرز قائم کئے ہیں جہاں خوراک اور امدادی اشیا وصول اور تقسیم کی جارہی ہیں۔ پاک فوج کے دستے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ متاثرین کو پناہ گاہیں، خوراک اور طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے میں متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے اسٹیشن کمانڈر کو بتایا کہ اب تک ہماری تنظیم 15 ملین مالیت کا سامان سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچا چکی ہے۔ اور سندھ کے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے مفت کتب تقسیم کے ساتھ علامتی کلاسز بھی لگائی گئی ہیں۔ افتخار حسین ملک نے کہا کہ ہمارے دل افواج پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں اس قوم پر جب بھی برا وقت آیا تو افواج نے پاکستان آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا۔ پوری قوم افواج پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ محمد ریاض کہا افواج پاکستان پر عوام کا بھرپور اعتماد ہے اسی لیے وہ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے اپنے عطیات اور امدادی سامان ان کے حوالے کر رہے ہیں۔

Exit mobile version