BBC Urdu TV

این سی ایچ ڈی کے تعاون سے قیدیوں کیلئے غیر رسمی تعلیم اور وکیشنل سکلز سینٹر کا آغاز۔

این سی ایچ ڈی کے تعاون سے قیدیوں کیلئے غیر رسمی تعلیم اور وکیشنل سکلز سینٹر کا آغاز۔

ڈائریکٹر آپریشنز این سی ایچ ڈی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جواد وسیم نے خواتین قیدیوں کیلئے سلائی سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

مانسہرہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے تعاون سے مانسہرہ جیل میں قیدیوں کے لیے غیر رسمی تعلیم اور وکیشنل سکلز سینٹر کا آغاز۔ڈائریکٹر اپریشنز این سی ایچ ڈی انور اقبال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ جواد وسیم نے لٹریسی سینٹر اور خواتین قیدیوں کے لیے سلائی سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کہا کہ مانسہرہ جیل میں قیدیوں کی فلاح وبہبود کے پروگرام قابلِ ستائش ہیں۔بہترین اقدامات پر جیل سپرنٹینڈنٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر این سی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر آپریشنز انور اقبال نے کہا کہ غیر رسمی تعلیم کا سلسلہ صوبہ کے تمام جیلوں میں دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ قیدیوں کی صحت و صفائی کے لیے آگاہی سیسشن اور میڈیکل کیمپ بھی منعقد کرینگے۔جیل سپرنٹینڈنٹ نجم عباس نے کہا کہ بنیادی تعلیم کیساتھ ساتھ قیدیوں کی تربیت اور ہنر بھی ضروری ہے۔ این سی ایچ ڈی اور گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کے تعاون سے قائم سکلز سینٹر پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ویلفیئر فاونڈیشن مانسہرہ کے چیئرمین فضل ربی نے کہا کہ سلائی مشینوں کی فراہمی اور خواتین قیدیوں لیے بیوٹیشن اور وکیشنل کورسز کا آغاز کا فصل ربی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا گیا۔ یہ پروگرام صوبہ کے دیگر جیلوں میں بھی شروع کر رہےہیں۔اس موقع پر WANTS, ESEF, اتفاق ہزارہ ویلفیئر ، این سی ایچ ڈی خیبرپختونخواہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شمس خان، ڈپٹی ڈائریکٹر مانسہرہ فیصل حسین، اور دیگر شرکاء کے علاوہ میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔

Exit mobile version