BBC Urdu TV

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائیاں

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائیاں

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔چھاپہ مار کارروائیوں میں انسانی سمگلنگ میں ملوث عدالتی مفرور سمیت 2 ملزمان گرفتار۔عدالتی مفرور محمد اظہر کو شیخوپورہ جبکہ سعید احمد کو ٹوبہ ٹیکسنگ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان بغیر لائسنس شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر پیسے وصول کرنے میں ملوث تھے۔ ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
رواں سال کے دوران اب تک اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 267 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں 6 ریڈ بک کے انتھائی مطلوب انسانی سمگلر بھی شامل۔گرفتار ملزمان 41 اشتہاری اور 7 لیبیا حادثے میں ملوث ایجنٹ بھی شامل۔

ملزمان کو پنجاب کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
ترجمان ایف آئی اے

Exit mobile version