BBC Urdu TV

اینٹی کرپشن نے خاور فرید مانیکا کو سرکاری رقبے پر غیر قانونی قبضے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے

اینٹی کرپشن نے خاور فرید مانیکا کو سرکاری رقبے پر غیر قانونی قبضے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کے ریفرنس پر اینٹی کرپشن نے بعد از انکوائری مقدمہ درج کیا تھا۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ خاور مانیکا نے پیر اسلام قبرستان حویلی لکھا کی جگہ پر غیر قانونی 26دوکانیں اور بغیر منظوری/ نقشہ 4 کنال اراضی پر شادی ہال تعمیر کر رکھا ہے۔ جن کی لاکھوں روپے ماہانہ آمدن ہے مگر حکومت کو کسی قسم کے ٹیکس کی ادائیگی نہ ہوتی ہے۔ اینٹی کرپشن نے خاور فرید مانیکا کو ملک سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کیا

Exit mobile version