BBC Urdu TV

*ایم ڈبلیو ایم کا دھرنہ پانچویں روز بھی جاری*

*ایم ڈبلیو ایم کا دھرنہ پانچویں روز بھی جاری*

*متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد، سابق گونر سندھ عمران اسماعیل، محمود مولوی سمیت دیگر کی شرکت*

کراچی(رپورٹ: جاوید صدیقی) مجلس وحدت مسلمین کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری۔ نمائش چورنگی مرکزی دھرنے میں سابق گونر سندھ عمران اسماعیل، رہنما محمود مولوی، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں کے وفد ،وکلاء برادری سماجی شخصیات نے شرکت کی اور شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا۔ دھرنے سے خطاب میں مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے میئر کراچی کے دھرنوں کے حوالے سے نقیدی بیان پر جواباً کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ پر مئیر بننے والے مرتضیٰ وہاب اسٹبلشمنٹ کی زبان بول رہے ہیں۔ انہوں نے اسی دن سے پاراچنار کے راستوں کی بندش پر زبان نہیں کھولی۔ افسوس کی بات ہے ایک سو تیس معصوم بچے راستے کی بندش کے باعث جاں بحق ہوئے مرتضی وہاب کو تکلیف نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ شہری دھرنوں سے زیادہ سڑکوں کی تباہ حالی سے پریشان ہیں جو مئیر کا کام ہے وہ کریں متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی نہ کریں۔ کراچی ہمیشہ اسٹبلشمنٹ اور آمریت کے خلاف احتجاجی سیاست کا مرکز رہا ہے۔ انہون نے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ مرتضیٰ وہاب کے عوام مخالف بیانات کا نوٹس لے۔ شرکاء دھرنے سے خطاب میں رہنما ایم کیو ایم شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ ہم حسینی ہیں اور ظلم کے خلاف ہیں بحیثیت جماعت گزشتہ چالیس سالوں سے دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں پاراچنار میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے راستوں کو فوری کھولا جائے۔ کرم ایجنسی میں ہونے والے اس ظلم کے خلاف صوبائی اسمبلی میں موثر آواز اٹھائیں گے۔ سابق گونر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ ملک پاراچنار میں دہشتگردی واقعہ پہلا نہیں کوئٹہ بلوچستان میں زائرین کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا دہشتگردی کے منظم واقعات ہورہے ہیں ملک خداداد میں بسنے والے شیعہ و سنی اور غیر مذاہب کو برابری کے حقوق حاصل ہیں قرقہ واریت پھیلانے والوں کو نہیں مانتے پاراچنار دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ملک میں موجود تمام اکائیوں کو پاراچنار کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی یے۔ دھرنے سے خطاب میں محمود مولوی کا کہنا تھا کہ شہیداء و زخمی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاراچنار کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں موجودہ حالات وفاقی و صوبائی حکومت کی نااہلی ہے راستوں کو کھولا جائے۔ دھرنے میں ممبر رابطہ کمیٹی مسعود محمود، ایم این اے عبدالحفیظ ،ایم پی انجم مرزا ایم پی اے عامر صدیقی، علامہ منظر الحق تھانوی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار احمد قلندری، مولانا محمد حسن رئیسی، شبر رضا، شمس الحسن شمسی، اسحاق قرآیتی، ملک غلام عباس، حسن صغیر عابدی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}
Exit mobile version