BBC Urdu TV

ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کی اہل وطن کو عید الفطر کی مبارکباد

ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کی اہل وطن کو عید الفطر کی مبارکباد۔

غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ اہل اسلام و اہل وطن اور بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کو عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بابرکت دن پر غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے عید الفطر کے موقع پر اپنی جاری بیان میں کہا کہ عالمی برادری غزہ میں فوری قیام اور امن اور فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے تا کہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ بھرپور تعاون ہو سکے۔

Exit mobile version