BBC Urdu TV

ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو خیبر پختون خواہ کابینہ میں شامل کیا جائے

ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو خیبر پختون خواہ کابینہ میں شامل کیا جائے۔

ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کی پارٹی کیلئے خدمات قابل تعریف ہے۔علاقہ عمائدین

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو خیبر پختون خواہ کابینہ میں شامل کیا جائے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علاقہ عمائدین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو پارٹی اور عوامی بے لوث خدمت پر خیبر پختون خواہ کابینہ میں شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کی پاکستان تحریک انصاف پارٹی کیلئے خدمات قابل تعریف ہے انہوں نے سخت حالات میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیا اور پارٹی کے صوبائی اور مرکزی قائدین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا تھا جو پارٹی کیلئے باعث فخر ہے انہوں نے مزید کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان، اور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ سے مطالبہ ہے کہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے تا کہ وہ صوبے اور علاقے کے عوام کی بھرپور خدمت کر سکے۔رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے عبدالسلام افریدی جن کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے جان نثار اور وفادار کارکنوں میں ہوتا ہے۔ ایم پی اے عبدالسلام افریدی 1996 میں سے پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہےاور پی ٹی ائی کے وفادار کارکنان میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ وہ مردان کے پارٹی کے پہلے جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں اس کے علاوہ دو دفعہ حیدر خان ہوتی کے خلاف حلقہ سے انتخاب جیت چکے ہیں انہوں نے ہمیشہ ہر قسم کے حالات میں پی ٹی ائی کا ساتھ دیا اور کبھی بھی اپنی وفاداری کو مفاد پہ قربان نہیں کیا انہوں نے پارٹی میں رہتے ہوئے ہر قسم کے کٹن حالات اور امتحان کا مقابلہ کیا اور کر رہے ہیں لیکن انہوں نے کسی بھی قسم کے حالات میں اپنی پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا اور پی ٹی ائی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا اور ان کا یہ کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ اسی طرح پارٹی کے وفادار رہیں گے اور حق اور سچ کا ساتھ دیں گے۔

Exit mobile version