BBC Urdu TV

*ایم پی اے عبدالباسط کا نارتھ ناظم آباد میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں ہنگامہ آرائی*

*ایم پی اے عبدالباسط کا نارتھ ناظم آباد میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں ہنگامہ آرائی*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جس میں ایم پی اے عبدالباسط اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دفتر میں داخل ہوئے اور ڈائریکٹر بی اینڈ آر خالد سمیت دیگر افسران سے بدتمیزی کی اور زدوکوب کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایم پی اے عبدالباسط نے پی آئی ڈی سی ایل کی اسکیموں کیلئے این او سی کا نان ڈپلیکیشن حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے افسران نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔ ٹاؤن انتظامیہ کیمطابق، تمام این او سی متعلقہ قوانین اور ضوابط کیمطابق مکمل تصدیق کے بعد جاری کئے جاتے ہیں، اور کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ نارتھ ناظم آباد میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور متعلقہ اداروں سے درخواست کی ہے کہ ذمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سرکاری افسران کے تحفظ اور دفتری امور کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Exit mobile version