ایم این اے فروخ خان کو خراج تحسین کرتا ہوں۔ صفدر خان باغی
انہوں نے سال2025-26 کے بجٹ اجلاس کے دوران قوم کی آواز کو بھرپور انداز میں ایوان میں پیش کیا۔میڈیا سے گفتگو
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کی مرکزی ویمن صدر ایم این اے محترمہ فروخ خان اپا کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔مسلم لیگ (ق) خیبرپختونخوا کے سینئر رہنما صفدر خان باغی نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کی مرکزی خواتین ونگ کی صدر اور رکنِ قومی اسمبلی محترمہ فروخ خان اپا کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں رواں مالی سال 2025-26 کے بجٹ اجلاس کے دوران قوم کی اواز کو بھرپور انداز میں ایوان میں پیش کیا۔مسلم لیگ (ق) سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم و مرکزی صدر قائد چوہدری شجاعت حسین، جنرل سیکرٹری پنجاب و صوبائی وزیر تجارت محترم چوہدری شافع حسین اور سینئر نائب صدر و وفاقی وزیر برائے اورسیز محترم چوہدری سالک حسین کی طرف سے ایم این اے محترمہ فروخ خان اپا پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا، اس کی حقیقی جھلک انہوں نے بجٹ اجلاس میں اپنی سیاسی بصیرت سے ثابت کر کے دکھائیں۔محترمہ فروخ خان اپا نے سولر پینلز پر عائد 20 فیصد ڈیوٹی ٹیکس کو کم کروا کر 4 فیصد تک لے جانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس سے عام شہریوں کو بڑا ریلیف ملا۔ اسی طرح خواتین کے حقوق کے تحفظ اور معاشی بااختیاری کے لیے صنعتی زونز میں خواتین کے لیے روزگار کا کم از کم 15 فیصد کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز کو بھی خوب پذیرائی ملی۔اس کے ساتھ ساتھ ڈے کیئر سینٹرز کے قیام اور ان کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری جیسے اہم اقدامات نے ثابت کیا کہ مسلم لیگ (ق) خواتین کی عملی امپاورمنٹ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت نے ان تجاویز پر فوری عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔مسلم لیگ ق سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے مزید کہا کہ ایم این اے محترمہ فروخ خان اپا کی کاوشوں کا مثبت اثر صوبائی سطح پر بھی نظر آرہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ نے پنجاب کے مختلف ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر دبئی میریکل گارڈن کی طرز پر جدید تفریحی پارکس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے عوام کو صحت مند تفریحی سہولیات میسر آئیں گی۔ اس مقصد کے لیے پارکس اینڈ پارٹی کلچر اتھارٹی سے سفارشات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔صفدر خان باغی نے کہا کہ محترمہ فروخ خان اپا کی قیادت خواتین کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، کامیابی اور مزید حوصلہ عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے سے مزید قوم کی خدمت کرتی رہیں۔
